بلدیوکمارنے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اتوار 27 مئی 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلیٰ کے انجہانی مشیرسورن سنگھ کے قتل کیس میں بری ہونیوالے بلدیوکمارنے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیاگزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکراسدقیصرنے بلدیوکمار کو حلف اٹھانے کاکہااس موقع پر بلدیوکمارنے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایاسپیکرنے ان سے حلف لیا واضح رہے کہ بلدیوکمارپرسورن سنگھ کے قتل کاالزام تھاجسکی وجہ سے وہ تقریباًدوسال تک جیل میں قید رہے اوربعدازاں کیس میں بری ہوئے پشاورہائیکورٹ کی ہدایت پر بلدیوکمارکوتین بار پروڈکشن آرڈرپرحلف اٹھانے کیلئے اسمبلی بلوایاگیاتاہم اراکین کے واک آئوٹ کے باعث وہ ہربارحلف اٹھانے سے محروم رہے گزشتہ روزان کی دلی خواہش پوری ہوگئی اور انہیں صرف دودن کیلئے ایم پی اے شپ نصیب ہوئی کیونکہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت آج ختم ہونے جارہی ہے۔