کام اور فن میں توازن برقرار رکھنا خوبی جانتی ہوں، بھومی پیڈ نیکر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کہا ہے کہ وہ کام کے ساتھ ساتھ فن بھی کرتی ہیں اور ان دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا وہ بخوبی جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں ا?سیان امریکن ہیرٹیج فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنی کمٹنٹ پوری کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر فن بھی کیا۔انہوں نے وہاں پر فن کرتے ہوئے بنائی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیں۔ ادکارہ ان دنوں ابھیشیک چیوبے کی فلم ’’سن چڑیا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت، منوج باجپائی اور ا?شوتوش رانا شامل ہیں۔