یمن ،صنعا میں فضائی حملہ، چار افراد ہلاک،11زخمی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) یمنی دارالحکومت صنعا میں فضائی حملے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ، گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

طبی ذرائع کے مطابق میزائل ایک پیٹرول اسٹیشن پر جا لگا ور اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کے علاوہ گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

صنعا میں یہ حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیا گیا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا تاہم سعودی عرب میں عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سن 2015 سے برسرپیکار ہے۔ قبل ازیں ہفتے کو ریاض حکومت نے حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔