ْ نوابزادہ غضنفر علی گل گجرات سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد

�) لیگ پاکستان کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے ، پا نچ برسوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے کاموں پر فخر ہے،ا ٓئندہ انتخابات میں بھی عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے ، گالم گلوچ اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ، اب منفی اور انتشار کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی گجرات کی نوابزادہ فیملی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے نوابزادہ غضنفر علی گل کو گجرات سے مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے ،نچ برسوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے کاموں پر فخر ہے،ا ٓئندہ انتخابات میں بھی عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے ، گالم گلوچ اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ، اب منفی اور انتشار کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ۔

اتوار کو مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور نوابزادہ فیملی نے لاہور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں نوابزادہ غضنفر علی گل کو گجرات سے مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کا امیدوار نامزدکیاگیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پانچ برسوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے کاموں پر فخر ہے اورا ٓئندہ انتخابات میں بھی عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گالم گلوچ اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ، اب منفی اور انتشار کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ نوابزادہ فیملی کے ارکان نے صوبہ پنجاب کی کارکردگی کو دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید قرار دیا اور وزیراعلی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔