ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال

گذشتہ 1 سے 6 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والے روڈ رستے اور سیوریج کے نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے

اتوار 27 مئی 2018 21:40

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار شہر میں ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کی جانب سے کروڑوں روپے کے ہونیو الے ترقیاتی کاموں میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہر بنائے گئے سیوریج کے نالے روڈ رستوں میں ٹھیکیداروں نے مبینہ طور پر ملی بگھت کرکے ناقص مٹیریل استعمال کیا جس کے باعث ٹنڈوالہ یار کی زرداری کالونی ، شیدی پاڑہ ، ناگوری پلاٹ ، انڑ پاڑہ ، شہباز کالونی ، جناح چوک ، میر مدد کالونی ،ناگوری پلاٹ ، مٹھن شاہ محلہ ودیگر علاقوں میں گذشتہ 1 سے 6 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والے روڈ رستے اور سیوریج کے نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدارا ن نے ترقیاتی کاموں میں ناقص سے ناقص مٹیریل استعمال کیا ہے اور انہوں نے ان ترقیاتی کاموں کی اسکیموں پر لاکھوں روپے کمائے ہیں جس کے باعث شہریوں کی سہولت کے لئے تعمیر ہونے والے روڈ رستے سیوریج کے نالے بنائے تو گئے مگر ان میں ناقص مٹیریل بہت زیادہ استعمال کیا گیا جس کے باعث وہ چند ہی مہینوں میں اس حد تک ٹوٹ پھوٹ گئے کے ایسا لگتا ہے کہ کبھی یہ بنے ہی نہیں اور مزید ان میں بڑے بڑے کھڈے پر گئے ہیں جہاں آئے دن سیوریج کا گندہ پانی جمع رہتا ہے اور آنے جانے والے لوگوں کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہاہے عوام نے ضلعی چیئرمین و میونسپل کمیٹی کے چیئرمین و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں روڈ رستے اور سیوریج کے نالے بنانے والے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور تعمیر ہونے والے روڈ رستے کی انکوائری کی جائے۔