روس کی ترکی کو قدرتی گیس کی فراہمی پر 10.25 فیصد رعایت دینے کی منظوری

پیر 28 مئی 2018 09:50

روس کی ترکی کو قدرتی گیس کی فراہمی پر 10.25 فیصد رعایت دینے کی منظوری
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) روس نے ترکی کو قدرتی گیس کی فراہمی پر 10.25 فیصد رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ترکی کو قدرتی گیس کی فراہمی پر 10.25 فیصد رعایت کی منظوری دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے روس سے درخواست 2015 ء میں دی گئی تھی، اس معاہدے کے تحت روس رعایتی رقم کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کرے گا۔یہ رقم 2015 ء اور 2016 ء (2 سال) میں روس سے خریدی گئی قدرتی گیس پر ڈسکائونٹ کے طور پر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :