سرگودھا،تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان قتل

پیر 28 مئی 2018 16:57

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے نہر میں نہاتے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق؂ چک نمبری2شمالی کی نہر میں زرولی خان دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ اس دوران عدنان اور رمضان نے ایک ہفتہ قبل ہونے والی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کر کے زرولی خان کو قتل کر دیا جبکہ ملزمان عدنان اورمحمد رمضان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :