ناصر الملک بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں،بھائی رفیع الملک

پیر 28 مئی 2018 17:10

ناصر الملک بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں،بھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نگران وزیراعظم مقرر ہونے والے جسٹس (ر)ناصرالملک کے بھائی رفیع الملک نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا ایک نام پر اتفاق خوش آئندہے اور ناصر الملک بطور نگراں وزیراعظم ذمہ داریاں اٹھانے کے لئے تیار ہیں اوروہ اس وقت اسلام آباد میں ہی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دور ان انہوںنے کہاکہ یہ معلوم نہیں کہ ناصر الملک حلف کب اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر ایاز صادق نے پریس کانفرنس کے ذریعے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا تھا۔