لکی مروت، بھائی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو پھانسی اور جرمانے کی سزا سنا دی

پیر 28 مئی 2018 17:16

لکی مروت، بھائی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو پھانسی اور ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج لکی مروت ناصر کمال یوسفزئی نے بھائی کے قتل کاجرم ثابت ہونے پر ملزم خان سردار کو پھانسی اور جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 30جون 2013کو ملزم خان سردار نے تاجہ زئی میںگھریلو تنازعے پر اپنے بھائی ابراہیم کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے نوزائیدہ بیٹے امان اللہ کو علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس لے جارہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیاجہاں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ ٹھوس شواہد اور گواہوں کے ساتھ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم خانسردار کو پھانسی اور20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جرمانے کی رقم مقتول کے قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی ۔