پاکستان عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے ،میرمحمد صادق عمرانی

امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں ،رہنماء پیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 28 مئی 2018 19:44

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میرمحمد صادق عمرانی اور پی پی پی بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر ومرکزی رہنما میر بابو محمد امین عمرانی نے اپنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 28مئی1998کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ریاست کے طور پر ابھرا اور اسلامی ممالک کیلئے قلعہ اسلام جبکہ ایٹمی دھماکے کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک بنا اس دن ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدید خان اور انکی دیگر کہنہ مشق سائنسدانوں کی بدولت ہم نے یہ کارنامہ سر انجام دیایہ ایک تاریخ ساز دن ہے جب مادر وطن نے ایک ایسے ہتھیار کا تجربہ کیا جیسے دنیا میں مہلک ترین ہتھیار مانا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے اس اہم دن کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم سب مسلمانوں کو مل کر ملک کی ایٹمی طاقت بننے کے دن کو احسن طریقے سے منائیں اور اجاگر کریں تاکہ پاکستان کے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے اسی لیئے امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں لیکن پاکستانی افواج کی بہادر سپوتوں کی بدولت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتاماضی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے جارحیت کی تو تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے افواج کی بدولت اسے ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہم ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بن چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس دن کو ایک تاریخ ساز اور عہد ساز دن کے طور پر بطور یوم تکبیر مناتے ہیں اور ملک کی فضائیں اس دن نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی فلگ شگاف نعروں سے بلند ہوتے ہیں۔