مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اسلم عقیلی، ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر بھوانی کی ناروے ورکشاپ میں شرکت

پیر 28 مئی 2018 20:11

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل، الیکٹرونکس اور کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کی جانب سے ناروے میں بیسویں اسٹریٹجک ورکشاپ میں شرکت، سی آئی ٹی آئی ایف گلوبل کیپسول کے پلیٹ فارم سے ڈینمارک کی آؤرھس (Aarhus) یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ ورکشاپ میں دنیا کے تعلیمی ماہرین، محققین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی․ ورکشاپ میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، کلائوڈ کمپیوٹنگ، 5 جی، پائیدار معاشرہ، مستقبل کی حکمتِ عملی ،انسانذات کے لئے ٹیکنالوجیز اور بقا جیسے موضوعات سمیت دیگر موضوعات پر دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے اسکالرز نے مکالے پیش کئی․ ٹیکنالوجیز، سوشل سائنسز اور دیگر شعبہ جات کے ماہرین نے ورکشاپ میں کہا کے دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں آسانیاں اور فوائد ہوئے ہیں وہیں کئی مسائل اور مشکلات نے بھی جنم لیا ہے جن کے حل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ماہرین نے کہا کے موبائل اور دوسرے زرائع کی بدولت دنیا کو اب طبی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، ڈینمارک، تائیوان، بیلجئم اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہرین نے شرکت کر کے متعلقہ موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔مہران یونیورسٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ دنیا کے اس بڑے فورم پر پاکستان میں صرف صرف مہران یونیورسٹی کو نمائندگی کا پہلی بار ا عزاز ملا ہی-