ایرانی وزیر خارجہ بھارت میں، انرجی اور حمل و نقل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے

پیر 28 مئی 2018 20:47

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے،بھارتی حکام سے انرجی اور حمل و نقل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستانی حکام سے انرجی اور حمل و نقل سمیت باہمی دلچسپی کیمختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

یرانی وزیر خارجہ نے بھارت پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں بھارتیحکام کے ساتھ سیاسی ، تجارتی اور اقتصادی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نیبھارت اور ایران کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا عالمی امور میں بھی قریبی تعاون جاری ہے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے اور دونوں ممالک کے موجودہ شرائط میں مشترکہ مفاادت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :