نوازشریف نے ذاتی مفادات کیلئے ملک کی ساکھ کو دائو پر لگا یا، ن لیگ کی سیاست اب ختم ہونیوالی ہے ، میر علی مدد جتک

پیر 28 مئی 2018 21:14

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ذاتی مفادات کیلئے ملک کی ساکھ کو دائو پر لگا دیا ،مسلم لیگ(ن) کی سیاست اب ختم ہونیوالی ہے ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوامی مسائل کو حل کرے گی ، ہم سمجھتے ہیں جس طرح نوازشریف اپنے آقاں کو خوش کرنے کیلئے ملکی مفادات کا سودا کررہے ہیں یہ ملکی مفاد اور جمہوریت کیلئے نقصان دے ہے ،ملک پہلے سے ہی بحرانوں سے دوچار ہے اور اب اپنی سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی سیاسی ساکھ کو دائو پر لگانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مددجتک آئی این پی کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں ،وقت کا تقاضا ہے کہ جس طرح ملک کے حالات بن رہے ہیں پیپلزپارٹی عام انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے اور اقتدار میں آکر بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کریں گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے عوام کو بے وقوف بنا کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے وقت آگیا ہے کہ اب صوبہ کے عوام ان قوم پرستوں کو مسترد کردیں گے کیونکہ قوم پرست قوم پرست نہیں ہوتے بلکہ پیٹ پرست اور مفاد پرست ہیں۔