نگران وزیراعظم کیلئے اتفاق رائے خوش آئند ہے، عبدالقادر بلوچ

امید ہے جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہونگے، میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریاستیں وسرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے خوش آئند ہے، امید ہے جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے چنائو کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات شفاف و غیر جانبدار طور پر کرائیں گے۔