چھ افسران صوبہ کے مختلف اضلاع میں پیرول/ پروبیشن آفیسر کی خالی آسامیوں پر تعینات

پیر مئی 22:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) محکمہ ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی سفارش پر چھ(6) پیرول / پروبیشن افسروں (BPS-16) کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں پیرول/ پروبیشن آفیسر کی خالی آسامیوں پر تعینات کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ذولفقار علی کو ضلع چترال، زاہد اکرم کو ضلع صوابی، ملک احسن خالد کو ضلع بٹگرام، شریف خان کو ضلع کرک، انورزیب کو ضلع لکی مروت اور عابد علی کو ضلع بونیر میںبطورپیرول / پروبیشن آفیسر تعینات کردیاگیاہے ۔اس امر کا اعلان ڈپٹی ڈائریکٹر ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :