کلاچی میں سسر نے فائرنگ کر کے داماد کو شدید زخمی کردیا

پیر 28 مئی 2018 22:08

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سسر نے بیٹے کے ساتھ مل کر فائرنگ سے داماد کو شدید زخمی کردیا ،سسر اور سالے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ جاناں اڈہ پر ملزم محمد رمضان ولد روزی خان اور اس کے بیٹے رحمت اللہ ساکنان مڈی نے فائرنگ سے داماد محمد اسلم ولد نور خان سکنہ کنوڑی کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ گرہ جاناں اڈہ کے قریب پہنچنے پر میرے سسر اور سالے نے میرے اوپر پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے میں ٹانگوں پر زخمی ہوا ہوں ۔وجہ عداوت بیوی کے روٹھنے پر تنازع بیان ہو ا ہے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر اس کے سسر اور سالے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔