حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے

پیر 28 مئی 2018 23:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ حیدرآباد کے علا قے سرے گھا ٹ کی رہائشی مسما ت نعیمہ خا تو ن نے سسر الیو ں کے مظا لم کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ سات سال قبل میر ی شادی طا ہر حسین نا می شخص سے ہو ئی تھی اور اولا د نہ ہو نے پر شو ہر نے تشد د کر نے کے بعد گھر سے نکل دیا ہے جس کی وجہ سے میں آٹھ ما ہ سے دربدر کی زند گی گذ ار نے پر مجبو ر ہو ں ،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ ظالم شوہر سے نجا ت دلا کر جہیز کا سامان واپس دلو ایا جا ئے ۔

اوبا ڑ و کے گو ٹھ مر ید شاخ کے رہا ئشی جہا نگیر خا ن نے گھر سے چوری کر نے والو ں اور پولیس کی زیا دتی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بتا یا کہ علا قہ پو لیس کے ڈ ی ایس پی ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی چوروں کی سر پر ستی کر رہے ہیں اور چور میر ے گھر سے دو بھینسیں چوری کر کے لے گئے لیکن پو لیس چوروں کو گر فتار کر نے کے بجا ئے ہمیں ہر اساں کر ر ہی ہے،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ پو لیس کے خلاف قانونی کا روائی کرکے ایماندار افسر ان مقر ر کیئے جا ئیں ۔

(جاری ہے)

گڑ ھی یا سین کے گو ٹھ رکھیئل واند کے رہا ئشی شہزادو میر انی نے ڈ ی ایس پی گڑ ھی یا سین کے ڈرائیو ر کے زیا دتیو ں کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بتا یا کہ میر ا بیٹا پر ویز احمد ٹنڈ و الہیا ر سے واپس گڑ ھی یا سین آر ہا تھا تو اس دوران ڈ ی ایس پی گڑ ھی یا سین کے ڈرائیور ممتاز بھیو نے میر ے بیٹے کی گا ڑ ی روک کر 25ہز ار سے زائد رقم اور اُ سکا شنا ختی کا رڈ لے لیا اور علا قہ کی پو لیس میں شکا یت کر نے کے بعد شنا ختی کا رڈ واپس کر دیا گیا لیکن پیسے واپس نہیں کیئے جا رہے ہیں ،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ لوٹی گئی رقم واپس دلا کر تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

محکمہ تعلیم میرپورخاص سے جبری طورپر برطرف کئے گئے ملازم شاہد سودھر نے نوکری پر بحالی کیلئے احتجاج جاری رکھا ، انہوں نے بتایاکہ انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بلاجواز نوکری سے برطر ف کرکے بیروزگار کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ڈی او سکنڈری ابراہیم قائم خانی کی غیرقانونی تقرری کی گئی ہے اسے فوری طورپر نوکری سے برطرف کیا جائے اور مجھے نوکری پر بحال کیا جائے ۔