قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے اختیارات سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کو سونپے جانے کے بعد بورڈ آف گورنر ز کے دیگر چار ممبران نے از خود استعفے دے دئیے

پیر 28 مئی 2018 23:36

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے اختیارات سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کو سونپے جانے کے بعد قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر ز کے دیگر چار ممبران نے از خود استعفے دے دئیے تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ظفیراللہ پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے باعث برطرف کرنے کے بعد بورڈ آف گورنر کے تمام اختیارات سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا نے اپنے پاس رکھنے کااعلامیہ جاری دیاتھا اس علامیہ کے پیش نظر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کے دیگر چار ممبران ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ قمر ، جمشید خٹک، رؤف خٹک اور ڈاکٹر فلک نیاز خان نے بھی بورڈ آف گورنر کی ممبر شپ سے مستعفی ہوگئے واضح رہے کہ چاروں مستعفی ہونے والے ممبران نے مستعفی ہونے کے وجوہات ذاتی مصروفیات بتائی ہے جبکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔