کولمبیا کی فوج کی طرف سے ملک کے جنوبی حصے میں کیے جانے والے آپریشن میں فارک گوریلا تنظیم کے 11 افراد ہلاک ہو گئے

پیر 28 مئی 2018 23:20

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) کولمبیا کی فوج کی طرف سے ملک کے جنوبی حصے میں کیے جانے والے ایک آپریشن کے نتیجے میں فارک گوریلا تنظیم کے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات کولمبیا کے وزیر دفاع لوئس کارلوس ولیگاس نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

کارلوس ولیگاس کے مطابق یہ آپریشن مونتانیتا کے علاقے میں کیا گیا جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک نو عمر بھی شامل تھا جسے اس تنظیم میں بھرتی کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام افراد فارک باغی رہنما روڈریگو گاڈیٹے کے حامی تھے۔ واضح رہے کہ اس گروپ نے 2016ء میں فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو رد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :