راولپنڈی، رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرنے پر جماعت اسلامی یوتھ کے سینکڑوں کارکنان احتجاج

صوبائی وزیراشفاق سرور،پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی

پیر 28 مئی 2018 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے سینئرصوبائی وزیراشفاق سروراور ان کے بھائی راجہ عتیق سرورکی جانب سے مری کی یونین کونسل گہل میں احتجاج کرنے والے اہلیان علاقہ کے خلاف درج مقدمہ میںجماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے صدر رسل خان بابراور جے آئی یوتھ کے رہنمائوں کو نامزد کرنے پر جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کے سینکڑوں کارکنان پیر کی رات سراپا احتجاج بن کر مری روڈ پر نکل آئے مشتعل کارکنوں نے لیاقت باغ پر مری روڈ بلاک کر دی اور صوبائی وزیراشفاق سرور،پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت صدرجے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عمرا ن خان ، نائب صدر خالدجنرل سیکرٹری تصورامتیاز, ڈپٹی سیکرٹری بلال ظہوراور رمیض قریشی سمیت دیگررہنمائوں نے کی مقررین نے مطالبہ کیا کہ اشفاق سروراوران کے شرپسند ساتھیوں کی جانب سے مری کی خواتین سے بدتمیزی پر معافی مانگی جائے اور چیئرلفٹ کے مظلوم ملازمین کوفی الفوراپنی ملازمتوں پر بحال کیا جائے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مری کے عوام پرپولیس گردی کرنے والے لیگی رہنما اپنی سیاسی قبرخود کھود رہے ہیں وہاں کے عوام او ربالخصوص خواتین سے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے بعد غنڈہ عناصر کی بجائے وہاں امن کے قیام اورصلح کیلئے کوشش کرنے والے رسل خان بابر،جے آئی یوتھ کے کارکنان اور عوام کے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب چند دنوں کے مہمان ہیں وہ اپنے وزیراورلیگی کارکنان کوبچانے کی بجائے قانون کی بالادستی اور انصاف کویقینی بنائیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سے مذکرات ہوئے جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عمرا ن اور دیگر شامل تھے ایس پی پوٹھوہار نے یقین دلایا کہ چیئر لٖفٹ کے ملازمین کو بحال کیا جائے گا کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور ایف آئی آر ختم کی جائے گا بعد ازاں مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے اس موقع پر جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عمرا ن خان نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم احتجاج کے دائرے کوضلع راولپنڈی اورپھربتدریج پنجاب بھرتک پھیلا دیں گے ۔