یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

منگل 29 مئی 2018 09:30

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی و شمالی کورین صدور کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1297.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1298.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1296.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1295.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :