ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی پیداوار کا 99فیصد ٹیکسٹائل کی صنعت استعمال کرتی ہے

منگل 29 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ٹیکسٹائل کی صنعت میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ مقامی سطح پر پیداوار اور طلب میں موجود فرق کے خاتمہ کے لئے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی زیرو ریٹڈ درآمد کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹے پی ایم ای) کے مرکزی چیئرمین سلیم پاریکھ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پراسیسنگ کی مقامی صنعت کی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی مقامی طلب 4500 ملین ٹن ماہانہ ہے جس میں سے 99 فیصد ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دو مقامی کمپنیاں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ تیار کررہی ہیں جن میں سے ستارہ پر آسائیڈ کی ماہانہ پیداواری استعداد 2550 ملین ٹن جبکہ ڈلسیکون آکس کیم کی پیداواری استعداد 2400 ملین ٹن ماہانہ ہے تاہم دونوں کار خاتون کی پیداوار ملکی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اپنی مجموعی پیداواری استعداد سے کم پیداوار دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی زیر وریٹڈ درآمد کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :