ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

منگل 29 مئی 2018 12:01

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ اٹلی میں سیاسی بے یقینی اور امریکی و شمالی کورین صدور کی مجوزہ ملاقات بارے غیر یقینی صورتحال اور خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کے روز 122.66 پوائنٹ (0.55 فیصد) گر کر 22358.43 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 8.57 پوائنٹ (0.48 فیصد) کمی کے ساتھ 1761.85 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 190.95 پوائنٹ (0.62 فیصد) گر کر 30601.31 پوائنٹ رہا۔ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 5.46 پوائنٹ (0.17 فیصد ) گر کر 3129.62 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 3.66 پوائنٹ کمی کے ساتھ 1802.42 پوائنٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :