فلم ’’ریس 3‘‘ کے ایکشن مناظر میں فارمولا ون سرکٹ پر سپر کاروں کا استعمال

منگل 29 مئی 2018 12:45

فلم ’’ریس 3‘‘ کے ایکشن مناظر میں فارمولا ون سرکٹ پر سپر کاروں کا استعمال
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی فارمولا ون سرکٹ پر کی گئی جس میں فیراری، لیمبورینی اور مسیراتی اور ایسٹن مارٹن کاروں کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم ’’ریس 3‘‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم میں 15سے زائد سپر کاروں کا استعمال کیا گیا ہے اور ایکشن مناظر کی عکسبندی حقیقت میں فارمولا ون ریس ٹریک پر کی گئی ہے جہاں ایکشن مناظر کے دوران ان کاروں کو تباہ کیا گیا۔ فلم میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔