میرے مقابلے میں ورون دھون کے بڑے پیمانے پرمداح موجود ہیں، عالیہ بھٹ

منگل مئی 12:45

میرے مقابلے میں ورون دھون کے بڑے پیمانے پرمداح موجود ہیں، عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ میرے مقابلے میںاداکار ورون دھون کے زیادہ مداح موجود ہیں اور مجھے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی کامیابی اور سٹارڈم کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلمیں کامیاب ہو رہی ہیں لیکن انہیں آگے تک جانے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میںاس بات سے آگاہ ہوں کہمیری نسبت اداکار ورون دھونکے بڑے پیمانے پر چاہنے والے موجود ہیں اور مجھے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے اور اب میں بھی اپنے چاہنے والوں کی تعداد بڑھانے کے لئے کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروڈکشن ہائوس نہیں بنانا چاہتیں لیکن اگر انہیں اچھے مواد پر مبنی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور فلم پروڈیوسر بننا چاہیں گی۔ عالیہ بھٹ’’گلی بوائے ‘‘ اور ’’براہمسترا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :