یمنی فوج الحدید سے 20کلومیٹردور،ائیرپورٹ اوربندرگاہ پر جلد قبضے کا دعویٰ

حوثی راہ فراراختیار کررہے ہیں،جلد ائیرپورٹ اوربندرگاہ بحال کرکے امدادی کام شروع کریں گے،بیان

منگل 29 مئی 2018 13:18

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) یمن کی قومی فوج نے کہا ہے کہ وہ ساحلی شہر الحدیدہ سے صرف 20 کلومیٹر دور رہ گئی ہے اور وہ اس شہر کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے پر جلد ہی قبضہ کرنے والی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یمن کی قومی فوج نے کہا کہ وہ ساحلی شہر الحدیدہ سے صرف 20 کلومیٹر دور رہ گئی ہے اور وہ اس شہر کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے پر جلد ہی قبضہ کرنے والی ہے۔

بیان میںکہاگیاکہ حوثی راہ فراراختیار کررہے ہیں،جلد ائیرپورٹ اوربندرگاہ بحال کرکے امدادی کام شروع کریں گے،یمنی فوج کے اس بیان سے صرف ایک روز قبل ہی حوثی باغیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی نے ایک نشری تقریر میں اپنے جنگجوؤں کی یمنی فوج کے خلاف الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقے میں جاری لڑائی میں پے درپے شکستوں کا اعتراف کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ میدان ِ جنگ سے راہِ فرار اختیار نہ کریں۔

انھوں نے میدن جنگ میں اپنی ملیشیا کی شکست کو پسپائی کا نام دیا تھا اورنشر کی گئی تقریر میں کہا کہ کچھ مقاصد کے تحت پسپائی کو جنگ کا خاتمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ساحل کی جانب سے درانداز ی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔لیکن برسرزمین حقائق سے لگتا ہے، حوثی ملیشیا کی اپنے مضبوط گڑھ شمالی صوبے الحدیدہ میں یمنی فوج کے خلاف جنگ میں ہوا اکھڑ چکی ہے اور وہ جلد یا بدیر مکمل شکست سے دوچار ہونے والی ہے ۔یمنی فوج عرب اتحاد کی فضائی مدد سے حوثیوں کے خلاف اس فیصلہ کن کارروائی میں بڑی تیز رفتاری سے پیش قدمی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :