اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے، معین وٹو

منگل 29 مئی 2018 13:54

اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن معین وٹو نے قومی اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود متفقہ قانون سازی خوش آئند ہے‘ قومی مفاد کے لئے ہمیں آئندہ بھی مل جل کر چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر معین وٹو نے کہا کہ اسمبلی بخیریت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے۔ سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر سمیت پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود ایوان نے متفقہ قانون سازی کی۔ سپیکر کا کردار لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :