قومی اسمبلی اجلاس،

وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان بدستور اپنی نشستوں پر براجمان رہے

منگل 29 مئی 2018 13:59

قومی اسمبلی اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مختلف جماعتوں کے وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان بدستور منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نشستوں پر براجمان رہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے منگل کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خانیوال سے رکن رضا حیات ہراج‘ وہاڑی سے چوہدری طاہر اقبال‘ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے اقلیتی رکن طارق سی قیصر بھی ایوان میں موجود رہے۔