قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا گیا

منگل 29 مئی 2018 14:12

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کے موقع پر تحریک انصاف کی رکن ساجدہ بیگم نے نکتہ اعتراض کے لئے وقت مانگا‘ وقت نہ ملنے پر انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا۔