کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن میں اپنی آواز کا جادو جگایا

منگل 29 مئی 2018 14:37

کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن میں اپنی آواز کا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن میں ہیلن پر کے کردار کے لئے اپنی آواز میں ڈبنگ کروائی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ فلم میں بہت سے ایسے لمحات آئے جن میں مجھے کردار میں کھو جانا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ اس فلم کے ہندی ورژن کا حصہ بننے پر مزا آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے مخصوص انداز میں سپر فیملی کا حصہ ہوں گی۔ فلم’’انکریڈیبلز 2‘‘ بھارت میں22جون کو انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔ اداکارہ کاجول فلم ’’ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :