رنویر سنگھ گلوکار الطاف کے گانے ’’واٹس اپ ‘‘کی میوزک وڈیو میں دکھائی دیںگے

منگل 29 مئی 2018 14:37

رنویر سنگھ گلوکار الطاف کے گانے ’’واٹس اپ ‘‘کی میوزک وڈیو میں دکھائی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ گلوکار و ڈے جے الطاف کے گانے ’’واٹس اپ‘‘ کی میوزک وڈیو میں بطور مہمان اداکار پرفارمنس دیںگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ سے گلوکار و ڈے جے الطاف کی ملاقات فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی اور انہیں اپنے گانے کی میوزک وڈیو کے لئے بطور مہمان اداکار کی درخواست کی جسے رنویر نے فوری قبول کر لی۔ اس سلسلے میں گلوکار و ڈے جے الطاف کا کہنا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ ہم گلوکاروں کے لئے بہت بڑی متاثر کن شخصیت ہیں، جس کا حصہ بننے پر وہ رنویر سنگھ کے دل سے شکرگزار ہیں اور ان کی وڈیو میں موجودگی سے گانا اور بھی زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :