قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کے لئے ملتوی

منگل 29 مئی 2018 14:48

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کے لئے ملتوی
اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کے موقع پر تحریک انصاف کی رکن ساجدہ بیگم نے کورم کی نشاندہی کردی۔

(جاری ہے)

گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا۔ بعد ازاں اجلاس جب دوبارہ شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے گنتی کرانے کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئندہ دو روز وقفہ سوالات نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) بدھ کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔