اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار د یدیں

الیکشن کمیشن کو ازسرنو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیوں کا حکم

منگل 29 مئی 2018 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ازسرنو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیوں کا حکم دے گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 40سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو ازشر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیوں کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور، رحیم یارخان، جھنگ اور جہلم کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیں گئی، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگ، لوئر دیر اور بٹگرام کی حلقہ بندیاں بھی کالعدم قرار دے دیں گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشت پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھا جائے۔ اسلا م آباد ہائیکورٹ نے 40سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔