ہم کسی کے تابع نہیں، ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے،بھارت

تہران کیخلاف صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کیا جائیگا،بھارتی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

منگل 29 مئی 2018 18:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایران کیخلاف امریکا کی جانب سے لگائی کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا بلکہ اس حوالے سے صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو اہمیت دی جائیگی،ہم کسی کے تابع نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج اور ایرانی ہم منصب کے درمیان دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات ہوئی،جس میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کیخلاف صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کیا جائیگا نہ کہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر۔ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا جو امریکی پابندیوں کے بعد فریقین کیساتھ مل کر اٹھائے گئے ہیں۔