پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید89ارب68کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 29 مئی 2018 19:42

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید89ارب68کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس100انڈیکس کی42200،42300،42400،42500اور42600کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں مزید89ارب68کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت13.64فیصدکم جبکہ65.16فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42112پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا۔تاہم نگراں وزیراعظم کی نامزدگی اور عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہونے کی خبروں کے بعد حکومتی مالیاتی ادارے،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز اور غیرملکی سرمایہ کاروںتوانائی، بینکنگ، فوڈز،سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 42665پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس484.16پوائنٹس اضافے سی42622.74پوائنٹس پر بندہوا۔منگل مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی232کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،100کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید98ارب68کروڑ36لاکھ 26ہزار870روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر88کھرب60ارب79کروڑ17لاکھ3ہزار643روپے ہوگئی۔

منگل کو12کروڑ3لاکھ1ہزار210شیئرزکا کاروبار ہواجوپیرکی نسبت1کروڑ90لاکھ39ہزار980شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت85.38روپے اضافے سی2250.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت75.33روپے اضافے سی2079.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت348.00روپے کمی سی8050.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت53.48روپے کمی سی1025.00روپے ہوگئی۔

منگل کو ٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاںایک کروڑ13لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت73پیسے اضافے سی27.40روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں99لاکھ91ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.67روپے اضافے سی37.67روپی پر بندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس286.11پوائنٹس اضافے سی20893.03پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس855.50پوائنٹس اضافے سی72323.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس348.33پوائنٹس اضافے سے 31181.44پوائنٹس پر بندہوا۔