پی پی ایل کمپنی کے غیرذمہ دارانہ روئے اورعدم تعاون کی وجہ سے سوئی اور گردونواح میں اس شدید گرمی میں پانی کی قلت اب بحران کی شکل اختیار کرتا جارہاہے ،ْجاوید نبی کھوسہ

منگل 29 مئی 2018 20:40

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ نے کہا ہے کہ پی پی ایل کمپنی کے غیرذمہ دارانہ روئے اورعدم تعاون کی وجہ سے سوئی اور گردونواح میں اس شدید گرمی میں پانی کی قلت اب بحران کی شکل اختیار کرتا جارہاہے۔اور علاقے کے عوام کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائل اور حکومتی سطح پر کمپنی مقامی قبائل کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی پابند ھے۔

مگر یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو پانی سمیت بنیادی سہولیاٹ کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر قبائلی عمائدین کے وفد اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیرکوہ اور پٹوخ میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کا آغاز خطیر لاگت سے شروع کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں ایم پی اے فنڈز اور ضلعی سطح پر شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کے عمل کو تیز اور سخت کیا گیا ھے۔اور اس سلسلے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری اور ان کی ترقی کے لئے ان محکموں کے آفپسران کے ساتھ مسلسل رابطے اور میٹنگز کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ھے۔