انتظامیہ نے قا بضین سے محکمہ زراعت کی ملکیت 150 کنا ل سر کا ر ی اراضی واگزار کرالی

منگل مئی 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ فہید اللہ خا ن نے راکھ زندانی کے گا ئو ں کڑی پوندگا ن میں قا بضین سے محکمہ زراعت کی ملکیت 150 کنا ل سر کا ر ی اراضی واگزار کرالی۔ ہیو ی مشینر ی کے ذریعے پانچ مکانات گرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ نعمان افضل آفریدی کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ فہید اللہ خان نے محکمہ ما ل کے ذمہ داران کے ہمرا ہ محکمہ زراعت کی ملکیت راکھ زندانی کے علا قہ کڑی پوندگا ن میں کروڑو ں روپے مالیت کی 150کنا ل قیمتی ارا ضی واگزار کرا لی جس پر چالیس سال سے لوگ قابضین تھے اور اس پر تقریباً 70مکا نا ت تعمیر کئے گئے تھے جن میں سے اکثریت نے خود ہی قبضہ خا لی کر دیا جبکہ انتظا میہ نے پانچ مکا نا ت کو مسمار کر دیا۔