سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم حاضری کے باعث 5 جون تک ملتوی کردی

منگل 29 مئی 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم حاضری کے باعث 5 جون تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار حسنین مرزا کا کہنا تھا کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں مرزا گروپ نے بدین میں آزاد امیدار کی حیثیت کامیابی حاصل کیا تھی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کہ تحت ہمیں فیملی یوتھ اورریزوو سیٹ پر امیدار منتخب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی بدین کہ تین ٹاون پنگریو، نندو او بدین ٹاون میں اس قانون کہ وجہ سے چیئرمین اور وائس چیئرمین ابھی تک منتخب نہیں ہو سکے ۔

سندھ حکومت کے اسے قانون کہ وجہ سے ایک لاکھ سے زائدہ لوگوں بنیادی حقوق سے محرم ہیں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم حاضری کہ باعث سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی