ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ ٹارگٹ کلنک کے پیش نظردفعہ 144 نا فذ،ڈبل سواری پرپابندی

منگل 29 مئی 2018 19:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ ٹارگٹ کلنک کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،پٹاخے فروخت کرنے،مذہبی منافرت پر مشتمل آڈیو ویڈیوکیسٹ کی فروخت، نماز کی آذان کے علاوہ ایمپلی فائر ولاوڈ سپیکر کے استعمال،مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکینگ و پوسٹرلگانے،موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کرنے،گاڑیوں پر کالے شیشوں کے استعمال اور لوگوں کی طرف سے مذہبی منافرت پرمشتمل مذہبی متنازعہ تقاریر پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے۔

اس حکم نامے پر فوری طور پر عمل درآمدکا آغاز ہوچکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے شہر بھر میں ناکوں میں بھی اضافہ کردیا گیا اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے موٹر سائیکل کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے