کوئٹہ میں کسٹم حکام کی کارروائی ،ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ،تین پمپ سیل کردیئے

منگل 29 مئی 2018 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں کسٹم حکام کی کارروائی ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد تین پمپ سیل کردیئے تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر کسٹم حکام نے کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا اور 3 پمپس کو سیل کرد یا کسٹم حکام کے مطابق غیر قانونی طور،غیر ملکی ڈیزل فروخت کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس عمل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :