ڈپٹی کمشنرکا سبزی و فر وٹ منڈی کا دورہ

منگل 29 مئی 2018 22:47

وہاڑی۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے علی الصبح سبزی و فر وٹ منڈی کا دورہ کیا، مختلف آڑھتوںپر جا کر سبز یو ں اور پھلوں کی اپنی نگرانی میں نیلا می کر ائی اور ان کی قیمتوں کو تعین کر ایا، اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف چیزوں کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیا او ر زور دیا کہ اچھی کو الٹی سبزیاں اور پھل منڈی میں لائے جائیں نا قص اور مضر صحت چیز وں کو سبز ی منڈی میں نہ آنے دیا جائے، انہوں نے مز ید کہا کہ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی رکھی جائے تاکہ یہاں گندگی نہ پھیلے ، اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی فضل بخاری و دیگرافسران بھی مو جو د تھے۔