بھارت ، آسمانی بجلی گرنے سے 40افراد ہلاک، 38زخمی

منگل 29 مئی 2018 23:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 40افراد ہلاک جب کہ 38زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہار میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :