قومی اسمبلی ، جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان کا مالا کنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی پیکج کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے مالا کنڈ ڈویژن کے لئے خصوصی پیکج کا مطالبہ کر دیا ، منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے شیر اکبر خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے تقرر پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نگران وزیراعظم کا تعلق بھی مالاکنڈ سے ہے، وہ ایماندار شخص ہے، توقع رکھتے ہیں ان کی سربراہی میں الیکشن شفاف ہوں گے، بونیر میں 70,60فیصد معدنیات کے ذخائر ہیں، ہمیں پٹرولیم مصنوعات 3,2روپے مہنگی مل رہی ہیں، مالاکنڈ نہایت پسماندہ ہے،ہمیں سی پیک سے منسلک کیا جائے اور مالاکنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔