بھمبر شہر میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا

منگل 29 مئی 2018 23:39

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بھمبر شہر میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی واردات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شام وارڈ نمبر 2 نزد ٹیکسی اسٹینڈ موٹر سائیکل یونائیڈ زیر نمبر ی 8104 افتخار خان نے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور افطاری کے لے گھرگیا لیکن جب وہ افطاری کے بعد گھر کے باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا جس پر موصوف نے درخواست تھانہ سٹی بھمبر کو دے دی، بعد ازاں سیاسی وسماجی شخصیت حسنین نور وکی نے وا قع کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تمام مرکزی شارع پر چیک پوسٹ قائم ہیں اور شام کے وقت موٹر سائیکل کا چوری ہونا لمحہ فکریہ ہے ڈی آئی جی میرپور اور ایس ایس پی بھمبر کو فوری نوٹس لے کر موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :