فاٹاانضمام وقت کی اہم ضرورت بن چکاتھا،ہارون لقمان

منگل 29 مئی 2018 23:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) فاٹاسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بانی چیئرمین ہارون لقمان آفریدی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ترقی،خوشحالی ،امن تعلیم،صحت کیلئے خیبرپختونخوامیں ضم ہونا وقت کی ضرورت تھی ہمارا رسم و رواج، شادی اوردیگرروایات خیبر پختونخواکیساتھ ایک جیسے ہیں الگ صوبہ مایوسی، لسانی تعصب کا ذریعہ بنتا لہٰذا فاٹا ضم ہونے کیلئے فاٹاایس ایف نے کافی جدوجہد کی فاٹاکے انضمام پر تمام بانی ارکان،کارکنوں ،صدور کو خراج تحسین پیش اورفاٹاکے عوام کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔

متعلقہ عنوان :