رنویر سنگھ کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کے خواہاں

بدھ 30 مئی 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپناکپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائوں۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ میں اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کا سوچتا ہوں لیکن ابھی میری پوری توجہ اداکاری پر ہے، رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :