کپاس کی بہترپیداوار کیلئے متناسب کھادوںکے استعمال کی ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 11:00

قصور۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہترفصل کے حصول کیلئے متناسب کھادوں کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا کاشتکارماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا بروقت استعمال یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی معیاری اورفی ایکڑ بہترین پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو چاہئیے کہ وہ زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے کپاس کی بروقت کاشت کا عمل جلدازجلدمکمل کرلیں تاکہ پودے توانا اورمضبوط ہوسکیں اور فصل وائرس اورکیڑوں کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت کی حامل بن سکے۔انہوں نے کہا کہ جن زمینوں میں صرف ٹیوب ویل کا پانی لگ رہاہے وہاں نائٹروجنی اور فاسفورسی کھادکے علاوہ پوٹاش کی کھادبھی ضرور استعمال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کام سے بڑھوتری میں کوئی رکاو ٹ نہیں آئے گی‘ کپاس کی اگیتی فصل اس وقت نرم حالت میں ہونے کی وجہ سے لشکری سنڈی کے حملہ کے خطرہ سے دوچارہوسکتی ہے لہذاایسی کسی بھی علامت یا شکایت کا تدارک بروقت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :