ٹرمپ کم ملاقات،امریکی وفدسنگاپورمیں معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف

جنوبی کوریا کے صدرمون جے کی بھی سنگاپورآمداورٹرمپ ،کم ملاقات کا حصہ بننے کاامکان ہے،حکومتی عہدیدار

بدھ 30 مئی 2018 13:45

واشنگٹن/سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکہ کا ایک وفد گزشتہ تین روز سے سنگاپور میں موجود ہے جو ٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی مجوزہ ملاقات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے میں مصروف ہے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وائٹ ہاوس نے کہا کہ امریکہ کا ایک وفد گزشتہ تین روز سے سنگاپور میں موجود ہے جو ٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی مجوزہ ملاقات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے میں مصروف ہے،دریں اثنا جنوبی کورین حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ صدر مون جائے ان بھی آئندہ ماہ سنگاپور کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں وہ اپنے امریکی اور شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ سہ ملکی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک ایسے کسی مجوزہ اجلاس کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :