شمالی کو ریا کا اعلی سطحی وفد نیو یارک روانہ ہو گیا

بدھ 30 مئی 2018 13:53

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) شمالی کورین صدر اور امریکی صدر کے در میان ملاقات کی تیاریوں کے سلسلہ میں شمالی کو رین اعلی سطحی عہدیدار نیو یارک روانہ ہو گئے جہاں پر وہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پو مپیو سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ میرے خط پر شمالی کوریاکے وائس چیئر مین اور صدر کیم جونگ ان کے دست راست جنرل کیم ینگ چول نیویارک آرہے ہیں جس پر میں ان کا شکریہ اداکرتاہوں ۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی 12 جون کو شمالی کورین صدر کیم جونگ ان سے ملاقات ہو گی ۔ اور اس اعلی سطحی ملاقات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس اور ملاقاتیں جاری ہیں ۔ وہائیٹ ہائوس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 جون کو جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے بھی ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :