Live Updates

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہیڈ نگلے میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

جولائی 1987ء میں عمران خان کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے اننگز اور 18رنز سے فتح حاصل کی تھی

بدھ 30 مئی 2018 13:55

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہیڈ نگلے میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے جیتنے کے بعد گرین شرٹس منگل کی شام لیڈز پہنچی ،ْ جہاں جمعہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر وہ انگلینڈ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گے۔

قومی ٹیم نے ہیڈنگلے پر پہلا پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،ْہیڈنگلے انگلش کاونٹی یارکشائر کا ہوم گرائونڈ ہے،اس میدان پر پاکستان نے انگلینڈ کو صرف ایک ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔جولائی 1987ء میں عمران خان کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے اننگز اور 18رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ہیڈنگلے پر پاکستان نے جو دس ٹیسٹ کھیلے ہیں ،اسے دو میں فتح اور پانچ میں شکست اٹھانا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ہیڈنگلے لیڈز پر آخری ٹیسٹ سلمان بٹ کی قیادت میں آسٹریلیا جولائی 2010ء میں کھیلا تھا،جہاں گرین شرٹس 3وکٹ سے فاتح رہے تھے۔موجودہ ٹیم میں شامل اظہر علی اور محمد عامر دو ایسے کھلاڑی ہیں ،جو 2010ء ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے ،ْقومی ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان گذشتہ سال یارکشائر کاؤنٹی کے لئے کھیل چکے ہیں۔ٹیم کو آئندہ سال 29جون کو ہیڈنگلے لیڈز میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان سے میچ کھیلنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات